پاکستان ویمنز اے کرکٹ ٹیم نے بنکاک میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا اور تھائی لینڈ میں پاکستان کی سفیر رخسانہ افضال سے ملاقات کی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں ویمنز کرکٹ کی ڈویلپمنٹ اور دیگر ویمنز سپورٹس سرگرمیوں پر گفتگو کی گئی، پاکستان ویمنز اے کرکٹ ٹیم کی کپتان حفصہ خالد نے سفیر رخسانہ افضال کو دستخط شدہ بیٹ اور گرین کیپ پیش کی۔
پاکستان ویمنز اے ٹیم تھائی لینڈ میں ویمنز ایشیاء کپ رائزنگ سٹارز میں حصہ لے رہی ہے۔




