قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دسمبر 2023 میں عماد نے لاہور میں میرے بچے کا اسقاط حمل کروا دیا تھا، یہ قاتل ہے اس نے مجھے دھوکا دیا اور میرے پاس اسکا ویڈیو ثبوت ہے۔
ثانیہ اشفاق نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک قاتل اور دھوکے باز کو موقع دیا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کا بائیکاٹ کیا جائے کسی بھی قاتل اور دھوکے باز کو فرار نہیں ہونا چاہئے۔




