بدھ, فروری 18, 2026
تازہ ترینصدر زرداری کی چینی عوام کو بہار کے تہوار کی مبارکباد، دوستی...

صدر زرداری کی چینی عوام کو بہار کے تہوار کی مبارکباد، دوستی اور تعاون بڑھانے کا عزم

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے نئے چینی سال کی آمد کے موقع پر پاکستانی قوم کی جانب سے چین کےعوام کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): آصف علی زرداری، صدر، پاکستان

"شین نیان کوائی لے! (نیا سال مبارک!)”

صدر زرداری نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے اور پاکستان چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): آصف علی زرداری، صدر، پاکستان

"چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ سے نہایت مثبت اور انتہائی گرمجوش رہے ہیں تاہم انہیں مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ چینی عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ہمارے خون میں شامل ہے۔”

آصف زرداری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نوجوان پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات کا مستقبل ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان طلبہ کے تبادلہ پروگرامز میں اضافے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): آصف علی زرداری، صدر، پاکستان

“میرا خیال ہے ہمیں طلبہ کے تبادلے کو فروغ دینا چاہئے۔ پاکستانی طلبہ کو چین جا کر تعلیم حاصل کرنی چاہئے تاکہ چین کے ساتھ عوامی سطح کے رابطے مزید مضبوط ہوں۔”

اسلام آباد سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

صدر پاکستان نے چینی عوام کو بہار کے تہوار کی مبارکباد دی

آصف زرادری  نے نئے چینی سال پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا

صدر نے پاکستان چین دوستی کو نسل در نسل آگے بڑھانے پر زور دیا

 دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اظہار

نوجوان پاکستان اور چین کے تعلقات کا روشن مستقبل ہیں

طلبہ کی سطح پر تبادلہ پروگرامز عوامی روابط بڑھانے کا ذریعہ بنیں گے

 پاکستانی طلبہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے چین جائیں

صدر نے عوامی سطح پر روابط بڑھانے پر خصوصی زور دیا

چین اور پاکستان کے تعلقات میں گرمجوشی ہمیشہ رہے گی

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!