بدھ, فروری 18, 2026
تازہ ترینروس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی چین کو نئے قمری سال...

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی چین کو نئے قمری سال کے آغاز پر مبارکباد

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے روز ماسکو میں روس کی پارلیمنٹ ’اسٹیٹ ڈوما‘ سے خطاب کے دوران چین کے عوام کو نئے قمری سال کی مبارکباد دی۔

لاوروف نے آنے والے دنوں میں شروع ہونے والے گھوڑے کے سال کے موقع پر چین کے لیے مزید خوشحالی اور ترقی کی خواہش کا اظہار کیا۔

ساؤنڈ بائٹ (روسی): سرگئی لاوروف، وزیر خارجہ، روس

"چند ہی دنوں میں چین کے تمام عوام نیا قمری سال منائیں گے۔ ہم اپنے دوستوں کے لئے آنے والے گھوڑے کے سال میں مزید کامیابیوں کی خواہش کرتے ہیں تاکہ خوشحالی کے سفر میں چینی قوم کی پیش رفت مزید آگے بڑھے ۔”

انہوں نے چین کو روس کا عظیم مشرقی ہمسایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ  مضبوط تعلق عالمی تعلقات کے پورے نظام میں استحکام پیدا کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ روس کی سرحدوں کے ساتھ اچھے ہمسایہ تعلقات کے قیام کے اسٹریٹجک ہدف میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ماسکو سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی چین کو نئے قمری سال پر مبارکباد

ماسکو میں اسٹیٹ ڈوما سے خطاب کے دوران خیرسگالی کا پیغام دیا

گھوڑے کے سال میں چینی عوام کے لئےمزید خوشحالی کی دعا کی

سرگئی لاوروف کے مطابق چین روس کا اہم مشرقی ہمسایہ ہے

روس چین تعلقات عالمی استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

دونوں ممالک کے درمیان اچھے ہمسایہ تعلق کو فروغ دینے پر زور

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!