پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلچین کی جدیدیت افریقہ کے لئے روڈ میپ فراہم کرتی ہے، تھنک...

چین کی جدیدیت افریقہ کے لئے روڈ میپ فراہم کرتی ہے، تھنک ٹینک سربراہ

لو ساکا:زیمبیا کے ایک تھنک ٹینک کے سربراہ نے کہا ہے کہ چین کی جدیدیت افریقی ممالک کے لیے ایک قابل قدر روڈ میپ فراہم کرتی ہے۔

پالیسی مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سڈنی موامبا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ غربت کے خاتمے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور تکنیکی ترقی میں چین کی کامیابی افریقی ممالک کو پائیدار ترقی کے حصول کے لیے ایک مثال فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ افریقہ چین کے اس سفر سے سبق حاصل کر سکتا ہے جس نے چین کو زرعی معاشرے سے عالمی اقتصادی طاقت میں تبدیل کر دیا ہے۔

موامبا نے کہا کہ چینی حکومت نے  ہر ایک کو غربت سے نکالنے کے لئے کام کیا ہے اور وہ عدم مساوات کو کم کرنے کے لئے بہت محنت کر رہی ہے۔ انہوں نے چین کی ترقی کے راستے کی اہمیت پر روشنی ڈالی جو معاشی ترقی اور سماجی ترقی کو متوازن کرتا ہے۔

انہوں نے افریقہ میں بنیادی ڈھانچے خاص طور پر ریلوے اور سڑکوں   کو جدید بنانے کی ضرورت پر زور دیا   تاکہ سامان ، خدمات اور لوگوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو آسان بنایا جاسکے۔

انہوں نے زیمبیا جیسے افریقی ممالک میں چین کے تعاون سے چلنے والے اقتصادی زونز پر اطمینان کا اظہار کیا جہاں مینوفیکچرنگ ابھر رہی ہے۔ موامبا نے کہا کہ چین میں اس طرح کے زونز کا قیام کامیاب رہا ہے اور یہ افریقہ کی صنعت کاری کے لیے امید افزا ہیں۔   موامبا  نے کہا  کہ  چین افریقہ تعاون فورم (ایف او سی اے سی) کی عملی، نتیجہ خیز شراکت داری پر توجہ مرکوز کرنا  حوصلہ افزا ہے، جو افریقہ کی پائیدار ترقی کے لئے چین کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!