بھارتی ریاست اڑیسہ کی مشہور گلوکارہ گیتا پٹنائک برین سٹروک کے باعث 73برس کی عمر میں انتقال کرگئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اڑیا موسیقی کی ممتاز ترین آوازوں میں شمار ہونیوالی گیتا پٹنائک گزشتہ ہفتے برین سٹروک کے بعد ایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔
گلوکارہ کو گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران طبیعت خراب ہونے پر پہلے کٹک کے کیپٹل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں برین سٹروک کی تصدیق ہوئی، بعد ازاں انہیں کٹک کے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
انکی میت پیر کے روز ان کے کٹک میں واقع گھر منتقل کی گئی جس کے بعد آخری رسومات ادا کی گئیں۔
گیتا پٹنائک کا کیریئر 5 دہائیوں پر محیط رہا، انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی فنکاروں اور موسیقاروں کیساتھ کام کیا تاہم انہیں خاص طور پر لیجنڈری اڑیا گلوکار اکشے موہنتی کیساتھ گائے گئے گانوں کی وجہ سے شہرت ملی، انہوں نے فلم ججبر کے مقبول گیت فر کِنا اڈیگالا بانی سمیت متعدد مشہور اوڑیا گیتوں کو اپنی آواز دی۔




