پیر, فروری 16, 2026
تازہ ترینگھوڑے کا سال استقامت، یکجہتی اور جفاکشی کے پیغام کا عکاس...

گھوڑے کا سال استقامت، یکجہتی اور جفاکشی کے پیغام کا عکاس ہے

بیجنگ (شِنہوا) چینی ثقافت میں گھوڑا ایک مقبول علامت ہے جو نہ صرف تیز رفتاری بلکہ استقامت اور مشکلات پر قابو پانے کے غیر متزلزل عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔

جب 1.4 ارب آبادی کا یہ ملک اپنا روایتی  بہارتہوار منا رہا ہے تو "گھوڑے کا سال” اس معروف علامت کو عالمی توجہ کا مرکز بنا رہا ہے۔

2026 میں چین کی نبض کو صحیح معنوں میں سمجھنے کے لئے ‘سرپٹ دوڑتے گھوڑے’ کے استعارے کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ ایک منفرد جدوجہد کا جذبہ جو عزم کو صبر کے ساتھ، اجتماعی مقصد کو انفرادی ثابت قدمی کے ساتھ اور مسلسل ترقی کو پائیداری کے ساتھ جوڑتا ہے۔

آج یہ اخلاقی اقدار پورے ملک میں واضح طور پر محسوس کی جا سکتی ہیں۔ یہ اس وقت نظر آتی ہیں جب انجینئرز دور دراز علاقوں کو جوڑنے کے لئے ہائی سپیڈ ریل ٹیکنالوجی کو بہتر بناتے ہیں، جب دیہی کاروباری افراد اپنے آبائی شہروں کو نئی زندگی دینے کے لئے ای-کامرس کا سہارا لیتے ہیں اور جب نوجوان سائنسدان تکنیکی پیش رفت کے لئے لیبارٹریوں میں انتھک کام کرتے ہیں۔

گھوڑے سے متعلق ایک مقبول چینی محاورہ ” یی ما دانگ شی آن” ہے جس کا مطلب ہے "سب سے آگے دوڑنا یا قیادت سنبھالنا”۔ یقیناً عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور گہری تبدیلیوں کے اس دور میں چین نے کئی اہم شعبوں میں پہل کی ہے۔

مثال کے طور پر چین میں جنوبی ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کے جزیرے بھر میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کا حالیہ آغاز ادارہ جاتی سطح پر مزید کشادگی کی جانب ایک قدم ہے، جو علاقائی ترقی کو عالمی وسائل کے ساتھ مزید قریب سے جوڑتا ہے۔ اسی طرح چین نے دنیا کا سب سے بڑا اور تیز رفتاری سے بڑھتا ہوا قابل تجدید توانائی کا نظام تیار کیا ہے جس نے گزشتہ دہائی کے دوران عالمی سطح پر ونڈ پاور اور سولر پاور کی لاگت میں بالترتیب 60 فیصد اور 80 فیصد سے زیادہ کمی لانے میں مدد کی ہے جس سے عالمی سطح پر ماحول دوست منتقلی کے عمل میں تیزی آئی ہے۔

چین کئی سالوں سے عالمی معاشی ترقی میں تقریباً 30 فیصد حصہ ڈال رہا ہے اور دنیا کے مستحکم اور قابل بھروسہ ترقیاتی محرکات میں سے ایک بنا ہوا ہے۔ بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی خطرات اور سست عالمی بحالی کے دوران چین اپنی اندرونی استقامت اور بیرونی جھٹکوں کو برداشت کرنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!