امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا یورپ کا سرپرست نہیں بلکہ شراکت دار بننے کا خواہاں ہے، ہماری خواہش ہے کہ اتحادی اپنا دفاع خود کرنے کے قابل ہو سکیں، ہم یورپ اور اپنے اتحادیوں کیساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔
سلوواکیہ کے وزیرعظم کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکی حکومت نہ صرف سلوواکیہ بلکہ وسطی یورپ کو اس بات کا ایک اہم جزو بنائیگی کہ ہم یورپ اور دنیا کیساتھ کس طرح تعلقات استوار کرتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ہم صرف ملاقاتوں اور رسمی بات چیت تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ ایک ساتھ ملکر ایسے ٹھوس اقدامات اٹھائینگے جو دونوں ممالک کے عوام کیلئے فائدہ مند ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ ایران کیساتھ آج تک کوئی کامیاب معاہدہ نہ کر سکا، کوشش کر رہے ہیں ڈیل کامیاب ہو، مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو قانون کے مطابق اقدام کریں گے۔




