قندھار،افغانستان: افغان سیکورٹی فورسز نے ملک کے جنوبی صوبے قندھار سے 11 تاریخی نوادرات کی بیرون ملک اسمگلنگ کوناکام بنادیا۔
محکمہ اطلاعات و ثقافت کے آرٹ اینڈ کلچر کے صوبائی ڈائریکٹر عبدالشکور سپاند نے بتایا کہ کچھ غیر ملکی سکوں سمیت دیگر نوادرات قندھار کے ہوائی اڈے سے بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں افغان سیکورٹی فورسزنے برآمد کرلیا۔
عبدالشکور سپاند کے مطابق نوادرات کو محکمہ اطلاعات و ثقافت منتقل کر دیا گیا ہے جنہیں صفائی اور ریکارڈ میں درج کرنے کے بعد عجائب گھروں میں رکھا جائے گا۔
