عارف حبیب گروپ کنسورشیم نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے باقی ماندہ 25 فیصد حکومت حصص خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عارف حبیب لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر شاہد علی حبیب نے بتایا ہے کہ کنسورشیم نے اپنا ذہن بنا لیا ہے کہ اس نے 25 فیصد باقی ماندہ حصص بھی خریدنے ہیں، رواں سال اپریل تک فیصلہ کر کے 12ماہ میں اس کی ادائیگی کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے 100فیصد حصص کی خریداری کے بعد یہ مکمل طور پر نجی حیثیت میں کام کر سکے گی۔
شاہد علی نے بتایا پی آئی اے کی بہتری کے منصوبے میں سروسز جن میں سٹاف اور ٹکٹنگ کی بہتری اور سیفٹی اور سکیورٹی کو بہتر بنانا شامل ہے، اس کے علاوہ اچھے روٹس پر فلائٹ کی فریکوئنسی کو بھی بڑھانا پلان کا حصہ ہے۔




