اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں دنیا کا بلند ترین بے ڈو ہائی ایلٹیٹیوڈ میٹرولوجیکل آبزرویشن...

چین میں دنیا کا بلند ترین بے ڈو ہائی ایلٹیٹیوڈ میٹرولوجیکل آبزرویشن سٹیشن قائم

لہاسہ:چین کے جنوب مغربی شی ژانگ خود اختیارعلاقے کی کاؤنٹی باین گوئن میں قومی موسمیاتی مشاہداتی اسٹیشن سے بے ڈونیویگیشن کی خصوصیات کے حامل ایک موسمیاتی غبارے کوفضا میں چھوڑاگیا۔

چین کے محکمہ موسمیات کے مطابق،اس سے دنیا کے سب سے بلندی پر واقع بے ڈو ہائی ایلٹیٹیوڈ موسمیاتی مشاہداتی اسٹیشن کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مقامی اہلکار پیما ڈورجے کے مطابق،اوپر اٹھنے کے 65 منٹ کے بعد موسمیاتی غبارے پر نصب بے ڈو کے موسمیاتی آلات نے 4ہزار706 میٹر سے 31ہزار 680میٹر کی بلندی کے درمیان سے درجہ حرارت، نمی، ہوا کا دباؤ، ہوا کی سمت اور ہوا کی رفتار سے متعلق موسمیاتی ڈیٹا واپس بھیجنا شروع کیا۔

آپریشنل ہونےکے بعد،یہ  موسمیاتی مشاہداتی اسٹیشن زمین اور اونچائی پر باہمی تعاون کے ساتھ موسمیاتی مشاہدےکی خدمات کی فراہمی شروع کرے گا۔

اس سے شی ژانگ میں بلندی پر قائم مشاہداتی نیٹ ورک کی درستگی میں اضافہ ہو گا اور چھنگ ھائی-شی ژانگ سطح مرتفع پر گرج چمک، تیز ہواؤں اور شدید بارش جیسے موسمی حالات سے باخبر رہنے اور نگرانی میں بہتری آئے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!