پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیا ہے اور انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کے نام خط میں بھیجا ہے، انہوں نے پارٹی کو سینیٹ اور تمام اسمبلیوں سے فوری طورپر استعفیٰ دینے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اس پارلیمنٹ کی بنیاد جعلی اور ناجائز ہے، یہ پارلیمنٹ عوام کے مینڈیٹ کی توہین کرنے میں حصہ دار ہے۔
اپنے پیغام میں مراد سعید نے کہا کہ ہمیں فوری طور پر سینیٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اور سندھ اسمبلی سے یکمشت استعفے دینے چاہئیں، تحریک انصاف نے مراد سعید کے سینیٹ سے استعفے کی تصدیق کردی ہے۔
2025میں سینیٹر منتخب ہونے کے بعد مراد سعید نے تاحال حلف نہیں اٹھایا تھا۔




