پیر, فروری 16, 2026
تازہ ترینچین کا 2030 تک چائے کی صنعت کا حجم 15 کھرب یوآن...

چین کا 2030 تک چائے کی صنعت کا حجم 15 کھرب یوآن تک پہنچانے کا ہدف

بیجنگ (شِنہوا) چین نے چائے کی صنعت کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے رہنما اصول جاری کئے ہیں، جس میں پورے صنعتی سلسلے کے کل حجم کو 2030 تک 15 کھرب یوآن (تقریباً 216 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

یہ رہنما اصول پانچ حکومتی محکموں بشمول وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مشترکہ طور پر جاری کئے ہیں اور ان کا مقصد چائے کی صنعت کے معیار اور کارکردگی کو نمایاں طور پر بہتر بنانا ہے۔ 2030 تک چین چائے کی صنعت کا ایک ایسا نظام قائم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے جو مستحکم سپلائی، ماحولیاتی لحاظ سے دوستانہ، ذہین اور بین الاقوامی سطح پر مسابقتی ہو۔

اہداف کے حصول کے لئے رہنما اصولوں میں متعدد اہم اقدامات شامل ہیں، جن میں سائنسی و تکنیکی اختراع کو مضبوط بنانا، مارکیٹ کے اداروں کی پرورش اور خصوصی صنعتی کلسٹرز کو فروغ دینا شامل ہے۔ یہ اقدامات چائے کے خام مال اور اجزاء کے استعمال کو دیگر شعبوں جیسے گھریلو مصنوعات، روزمرہ کیمیکلز، کاسمیٹکس اور صحت کی دیکھ بھال میں بڑھانے کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

چین کو چائے کا گھر کہا جاتا ہے۔ ہزاروں سال سے چائے چین کی ثقافت میں گہرائی تک رچی بسی ہے اور یہ چینی عوام کی روزمرہ زندگی کا ایک لازمی حصہ رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!