اتوار, فروری 15, 2026
تازہ ترینگھوڑے کے سال کی آمد پر چین اور رومانیہ کے موسیقاروں کا...

گھوڑے کے سال کی آمد پر چین اور رومانیہ کے موسیقاروں کا مشترکہ کنسرٹ

منگل کی شام بخارسٹ کے ایتھینیئم ہال کی فضا ریشمی سازوں کی مدھر آوازوں اور بھرپور تال کے ساز سے گونج اٹھیں۔ اس موقع پر روایتی چینی دھنیں رومانیہ کی سمفونک ہم آہنگی سے مل کر ثقافتی مکالمے اور نئے چینی سال کا جشن بن گئیں۔

کنسرٹ ہال تقریباً 800 ناظرین سے بھرا ہوا تھا جو نئے چینی سال کو خوش آمدید کہنےکے اس مظاہرے سے لطف اندوز ہونے کے لئے آئے تھے۔یہ ووشی چینی آرکسٹرا اور بخارسٹ کے ڈینو لیپاٹی نیشنل کالج آف آرٹس کے سمفنی آرکسٹرا کی مشترکہ پیشکش تھی۔

اس شاندار امتزاج کے ذریعے کنسرٹ نے ناظرین کو چین کے جنوبی علاقے کے بہار کے مناظرکی جھلک دکھائی اور گھوڑے کے سال کا استقبال کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): رکساندرا فِلِپ، تماشائی 

"مجھے پیپا بہت پسند آئی اور ڈھول بھی بہت متاثر کن تھے۔ مجھے سب کچھ اچھا لگا لیکن یہ دو تو واقعی شاندار تھے۔ میں چینی ثقافت میں بہت دلچسپی رکھتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ کسی روز چین جاؤں۔ مجھے ثقافت اور موسیقی میں دلچسپی ہے۔ اسی لئے یہ میرے لئے بہترین موقع تھا کہ میں کنسرٹ اور روایتی موسیقی سے لطف اٹھاؤں اور  لوگوں سے بھی ملوں۔  مجھے موسیقی بہت توانائی بخش، حوصلہ افزا  اور  انتہائی مثبت لگی۔ یہاں کا ماحول بہت خوشگوار اور دل کو بھانے والا تھا۔ یہ مجھے بہت پسند آیا۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): سربانیکا مانا میلینا، تماشائی

"میرا خیال ہے کہ یہ کنسرٹ چین اور رومانیہ دونوں کے روایتی عناصر کا ایک شاندار امتزاج ہے۔ کنسرٹ میں بہت سے لمحات ایسے تھے جنہوں نے مجھے بہت زیادہ متاثر کیا۔ ‘سائی ما’ (گھڑ دوڑ) جیسے کچھ خاص نمونےمجھے بے حد متاثر کن لگے۔ میرے نزدیک چینی ثقافت میں ڈوب جانا واقعی دلچسپ تجربہ ہے۔ آپ موسیقی کے ذریعے ایسا حقیقت میں محسوس بھی کر سکتے اور چین کے روایتی تہواروں کو سمجھ  لگا سکتے ہیں۔ میں کہوں گی کہ یہ ایک مکمل تجربہ ہے  جو مجھے نئے چینی سال کے ماحول اور چین کی روایات میں غرق کر دیتا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): سُون پینگ، میوزک ڈائریکٹر و پرنسپل کنڈکٹر، ووشی چائنیز آرکسٹرا

"یہ کنسرٹ ‘ہیپی چائنیز نیو ایئر’ منصوبے کا حصہ ہے۔ ہمارے پروگرام میں بہار کے تہوار کی تمہیدی دھن اور ‘بیجنگ سے سرحدی گاؤں تک خوشخبری’ جیسی دھنیں شامل ہیں۔ چونکہ ہم 2026 میں گھوڑے کے سال کا استقبال کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں اس لئے ہم نے مقامی ناظرین کے لئے خصوصی طور پر انتہائی علامتی دھن ‘ہارس ریسنگ’ منتخب کی ہے۔ اس پرفارمنس کے ذریعے اس پرفارمنس کے ذریعے ہم اپنے تمام دوستوں کو دلی نیک خواہشات بھیجنا چاہتے ہیں۔”

بخارسٹ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

بخارسٹ میں چین اور رومانیہ کے موسیقاروں کا مشترکہ کنسرٹ

کنسرٹ میں نئے چینی سال ’’گھوڑاے کے سال‘‘ کا جشن منایا گیا

تقریب میں تقریباً 800 ناظرین شریک ہو کر لطف اندوز ہو گئے

ووشی چینی آرکسٹرا اور رومانیہ کی سمفنی آرکسٹرا نے مل کر فن کا مظاہرہ کیا

کنسرٹ میں چینی دھنیں رومانیہ کی سمفونک ہم آہنگی کے ساتھ پیش ہوئیں

شائقین کو چین کے جنوبی علاقوں کے بہار کے مناظر کی جھلک دکھائی گئی

رکساندرا فلِپ نے پیپا اور ڈھول کی پرفارمنس کو بہت متاثر کن قرار دیا

سربانیکا مانا میلینا کے مطابق یہ کنسرٹ چینی اور رومانیہ کی ثقافت ملاتا ہے

موسیقار سُون پینگ نے ’’ہارس ریسنگ‘‘ کو خصوصی طور پر منتخب کیا

کنسرٹ کا مقصد رومانیہ میں تمام دوستوں کو دلی نیک تمنائیں دینا تھا

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!