ہفتہ, فروری 14, 2026
پاکستاناہل خانہ سے چھپا کر عمران خان کا علاج ناقابل قبول ہے،...

اہل خانہ سے چھپا کر عمران خان کا علاج ناقابل قبول ہے، علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ اہل خانہ سے چھپا کر عمران خان کا علاج کرانا ناقابل قبول ہے، ذاتی معالج کی موجودگی کیوں قبول نہیں کی جارہی؟ ہم رپورٹس پر اعتبار نہیں کریں گے۔

اے ٹی سی لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے تفصیلات اس وقت ملیں جب وہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، سلمان صفدر نے بتایا ملاقات کے دوران عمران خان کی آنکھ سے پانی نکل رہا تھا، بانی نے آگاہ کیا کہ 3ماہ سے دھندلا نظر آ رہا تھا، آنکھ درد کی شکایت پر آئی ڈراپس دیئے گئے، آنکھ کا علاج نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ اور ڈاکٹرز مجرم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رات کو فون آیا تھا کہ ہسپتال میں علاج کروا دیں گے مگر ان کے ڈاکٹر اور فیملی ممبر نہیں ہوں گے، ہمیں چھپا کر علاج کرانا قبول نہیں، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کی موجودگی کیوں قبول نہیں کی جارہی؟ ہم ان کی رپورٹس پر اعتبار نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونوا کے تمام ایم این ایز، محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے احتجاج پر شکر گزار ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ چیف جسٹس نے اب تک بانی پی ٹی آئی کے علاج کیلئے کوئی حکم جاری نہیں کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!