ہفتہ, فروری 14, 2026
پاکستانوفاقی آئینی عدالت، رمضان کے دوران دفتری اوقات کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی آئینی عدالت، رمضان کے دوران دفتری اوقات کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی آئینی عدالت نے رمضان کے دوران دفتری اوقات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے دفاتر پر ہو گا۔

اعلامئے کے مطابق پیر سے جمعرات تک دفاتر صبح 9سے دوپہر 2بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعے اور ہفتے کے روز دفتری اوقات صبح 9سے دوپہر 12:30بجے تک ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفتری اوقات ختم ہونے سے ایک گھنٹہ قبل کوئی بھی کیس وصول نہیں کیا جائے گا، تاہم انتہائی ضروری اور ارجنٹ نوعیت کے مقدمات کو وقت کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!