ہفتہ, فروری 14, 2026
پاکستانوزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ...

وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو اسلام آباد میں سیکیورٹی صورتحال و دیگر معاملات کو احسن انداز سے حل کرنے کی ہدایت کردی۔

ہفتے کو وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ اسلام آباد کی موجودہ صورت حال پر بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی کی صورت حال اور دیگر معاملات کو احسن انداز سے حل کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر داخلہ کے جلد دورہ سری لنکا پر بھی بات ہوئی جس میں وہ وزیراعظم کا خصوصی پیغام سری لنکن صدر کو پہنچائیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!