ہفتہ, فروری 14, 2026
پاکستانپنجاب، سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں آپریشنز، القاعدہ و خوارج...

پنجاب، سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں آپریشنز، القاعدہ و خوارج سمیت 26 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی خدشات کے پیش نظر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 26 دہشت گرد گرفتار کر لئے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردی خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی پنجاب نے لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، خوشاب، میانوالی، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، چکوال، راجن پور، نارووال، پاک پتن، سرگودھا میں ایک ماہ کے دوران 286آئی بی اوز آپریشنز کئے، اس دوران 26 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے القاعدہ کا ایک اور سرگودھا سے فتنہ الخوارج کے 4 خطرناک دہشت گرد پکڑے گئے جن کا تعلق علاقہ غیر سے ہے، دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ای ائی ڈی بم 3، ڈیٹونیٹر 19، حفاظتی فیوز وائر 34فٹ، پمفلٹ، نقدی، پرائمہ کارڈ برآمد کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت عرفان، ضامن علی، مجاہد علی، فیصل، شیراز، نعمت اللہ، اسامہ، غلام یاسین، یاسر، عمران وغیرہ کے نام سے ہوئی، دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ ایک ماہ کے دوران 4662 کومبنگ آپریشنز کے دوران 160009 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 538مشتبہ افراد گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ سی ٹی ڈی دہشت گردی ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!