سابق اداکارہ اریج فاطمہ نے کہا ہے کہ پہلی شادی رخصتی سے قبل ہی ختم ہوگئی تھی، اگر حجاب کیساتھ اداکاری کی پیشکش ہوئی تو کروں گی۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ و ڈیجیٹل کری ایٹر اریج فاطمہ نے بتایا کہ میری پہلی شادی جنوری 2014 میں ہوئی تھی جو خاندان کی مرضی سے طے پائی تاہم صرف ایک ماہ بعد ختم ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ میری رخصتی نہیں ہوئی تھی، میں سابق شوہر کیلئے نیک خواہشات رکھتی ہوں۔
اداکارہ نے بتایا کہ میری دوسری شادی 2017ء میں کینیڈین ڈاکٹر عزیر علی سے ہوئی، ہمارے دو بیٹے ہیں، عیسیٰ اور یحییٰ۔
اداکارہ نے بتایا کہ شوہر سے شادی اتفاقیہ ملاقات کے بعد ہوئی، میرے شوہر میڈیا سے تعلق نہیں رکھتے۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر پاکستان میں خواتین کو دیگر اسلامی ممالک کی طرح حجاب میں دکھایا جائے تو اداکاری کریں گی، لیکن حجاب کو چھوڑ کر کام نہیں کروں گی۔




