ایرانی سپریم لیڈر کے سینئر مشیر علی شمخانی نے کہا ہے کہ میزائل پروگرام ریڈ لائن و ناقابل مذاکرات ہے، بیرونی طاقتوں کو مس کیلکولیشن کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں علی شمخانی نے کہا کہ ایران کی فوج ہائی الرٹ ہے، کسی بھی فوجی کارروائی کا فیصلہ کن اور مناسب جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی طاقتوں کو کسی بھی مس کیلکولیشن کی بھاری قیمت چکانی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات حقیقت پسندی پر مبنی ہوں، غیر ضروری مطالبات سے گریز کیا جائے تو بات آگے بڑھ سکتی ہے۔
انہوں نے پھر واضح کیا کہ ایران کا میزائل پروگرام ریڈ لائن ہے، اس پر کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی۔




