ہفتہ, فروری 14, 2026
انٹرنیشنلبیلاروس نے ڈرون کیخلاف لیزر ہتھیار متعارف کرا دیا

بیلاروس نے ڈرون کیخلاف لیزر ہتھیار متعارف کرا دیا

بیلاروس نے ڈرون کیخلاف لیزر ہتھیار متعارف کرا دیا ہے جو شہری علاقوں میں فوجی اور سویلین تنصیبات کی حفاظت کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ہتھیار بیلاروسی کمپنی لمیٹڈ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونیوالے ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں متعارف کرایا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہتھیار ڈرونز کی نگرانی اور انکے ہدف کا تعین کرنیوالے آپٹیکل سسٹم کو تباہ کرکے ہر قسم کے ڈرونز کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ہتھیار کی موثر رینج 50سے 500میٹر، لیزر پاور 0.75 سے 2کلو واٹ اور وزن 4سے ساڑھے چار کلوگرام ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!