جمعرات, فروری 12, 2026
پاکستانقائم جوڈیشل کمیشن 14 فروری کو گل پلازہ کا دورہ کرکے صورتحال...

قائم جوڈیشل کمیشن 14 فروری کو گل پلازہ کا دورہ کرکے صورتحال کا معائنہ کریگا

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن نے متاثرہ سائٹ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن 14 فروری کو پلازہ کا دورہ کریگا اور حکومتی اداروں کو تحقیقات کیلئے طلب کرنے سے قبل پوری عمارت کا خود جائزہ لے گا۔

جوڈیشل کمیشن گل پلازہ کی موجودہ صورتحال کا معائنہ کریگا، جائے وقوعہ پر آتشزدگی کے بعد ریسکیو اور سرچ آپریشن، موجود راستے اور دیگر انتظامات کا جائزہ لے گا۔

دورے کے بعد متعلقہ اداروں فائر بریگیڈ، کے ایم سی، ریسکیو، ایس بی سی اے اور دیگر اداروں کو نوٹس جاری کرکے طلب کیا جائیگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!