جمعہ, فروری 13, 2026
پاکستانڈھائی سال سے جیل میں بیٹھے شخص کیساتھ اچھا نہیں کیا گیا،...

ڈھائی سال سے جیل میں بیٹھے شخص کیساتھ اچھا نہیں کیا گیا، علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ متعلقہ حکام کے پاس دو دن ہیں، بہتر ہے کہ وہ بانی کا علاج کرالیں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم کیلئے بھی بہتر ہے کہ بانی کا فوری علاج کرایا جائے اور صحت پر کام کیا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلمان صفدر سے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور آج دل ہل گیا، ہم نے ڈھائی سال سے جیل میں بیٹھے شخص کیساتھ اچھا نہیں کیا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 3ماہ سے بتایا جارہا تھا کہ آنکھ میں تکلیف ہے، بانی کہتے رہے انہیں نظر نہیں آرہا، دو ہفتے سے دیکھا جارہا تھا کہ بانی کی آنکھ دیکھنا بند ہوگئی ہے لیکن 3ماہ سے انہیں یہ نہیں بتایا گیا کہ آنکھ خراب ہوسکتی ہے، اتنی جرات کی گئی کہ بانی کی آنکھ کو خراب ہونے دیا گیا۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی اسلئے جیل میں ہیں کیونکہ عدلیہ آزاد نہیں ہے، اگر اسوقت انصاف مل رہا ہوتا تو وہ جیل میں نہ ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ بانی کا علاج انکے ذاتی معالج کی موجودگی میں ہوگا، بانی نے واضح کیا ہے کہ وہ انکے سامنے نہیں جھکیں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی نے ایک مجرم عبدالغفور انجم کی نشاندہی کردی ہے، بانی کیخلاف جرم کا ارتکاب کیا گیا اور یہ جرم عبدالغفور انجم نے کیا، بانی نے کہا ہے کہ عبدالغفور انجم کیخلاف مقدمہ چلایا جائے، آنکھ میں تکلیف پر صرف سادہ ڈراپ دیا گیا، بینائی واپس نہیں آئی اور وہ صرف روشنی دیکھ سکتے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!