جمعرات, فروری 12, 2026
پاکستانملک بھر سے لئے گئے 127 نمونوں میں 24 میں پولیو وائرس...

ملک بھر سے لئے گئے 127 نمونوں میں 24 میں پولیو وائرس کی تصدیق

ملک بھر میں 127 مقامات سے لئے گئے نمونوں میں صرف 24 میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ اکتوبر 2023 کے بعد پہلی بار پولیو کے ماحولیاتی نمونوں میں کم ترین مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے، پنجاب، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تمام ماحولیاتی نمونے پولیو سے پاک نکلے، بلوچستان کے اضلاع ڈیرہ بگٹی اور کیچ میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں پولیو کے 4 ماحولیاتی نمونے مثبت رپورٹ ہوئے، سندھ میں زیادہ تر مثبت نمونے کراچی اور ملحقہ اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی کے 4 ماحولیاتی مقامات طویل عرصے بعد پولیو وائرس سے پاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے بیشتر اضلاع میں پولیو وائرس کی منفی رپورٹ آگئی ہے، اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے اس سال کے شروع میں پاکستان بھر کے بیشتر ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک نکلے، جنوری 2026 میں 87میں سے 67 اضلاع کے ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک پائے گئے۔

ماحولیاتی نگرانی پولیو وائرس کی بروقت نشاندہی کا موثر ذریعہ ہے، پولیو مہم کے دوران تقریباً 10لاکھ بچے ویکسین سے محروم رہے، پولیو ویکسین سے انکار کی بڑی وجہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانیوالی غلط معلومات ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو اب بھی موجود ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!