جمعرات, فروری 12, 2026
تازہ تریننئے چینی سال کی مبارکبادی ویڈیو میں نومولود 30 پانڈا بچے نمایاں

نئے چینی سال کی مبارکبادی ویڈیو میں نومولود 30 پانڈا بچے نمایاں

چھنگ دو (شِنہوا) چین کے بڑے پانڈوں کے تحفظ و تحقیق کے قومی مرکز نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں 2025 میں پیدا ہونے والے 30 بڑے پانڈا بچوں کو دکھایا گیا ہے اور دنیا بھر کے ناظرین کو چینی نئے سال کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

یہ بچے گزشتہ سال چین کے بڑے پانڈوں کے تحفظ اور تحقیق کے مرکز اور بڑے پانڈوں کی افزائش کے چھنگ دو ریسرچ بیس میں پیدا ہوئے جو دونوں بڑے پانڈوں کے تحفظ و تحقیق کے قومی مرکز کے تحت کام کرتے ہیں۔

ویڈیو میں نرم و ملائم پانڈا بچوں کو پہلی بار عوام کے سامنے تہوار کے ماحول میں پیش ہوتے دکھایا گیا ہے۔ افزائش کے مراکز کو روایتی سرخ چینی لالٹینوں سے سجایا گیا تھا۔ آنے والے نئے چینی سال کے نشان گھوڑے سے متعلق عناصر نمایاں تھے جن میں لکڑی کے گھوڑے بھی شامل تھے۔

کلپ میں نگہداشت کرنے والوں کو پانڈا بچوں کو اٹھائے ہوئے دیکھا گیا جن کی شوخ حرکات نے لوگوں کے دل جیت لئے۔ کچھ پانڈا بچے تجسس سے بانس کی لالٹینوں کو دیکھ رہے تھے جبکہ کچھ لکڑی کے گھوڑوں پر چڑھ رہے تھے۔

گزشتہ سال انڈونیشیا میں پیدا ہونے والا ایک پانڈا بچہ بھی اس تہوار کی ویڈیو میں شامل تھا۔

مرکز کے مطابق دونوں چینی اداروں نے 2025 میں مجموعی طور پر 45 بڑے پانڈا بچوں کی کامیاب افزائش کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!