نمیبیا کرکٹ ٹیم نے فلڈ لائٹس میں پریکٹس کا موقع فراہم نہ کرنے پر شکوہ کیا ہے۔
ٹیم کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف میچ سے قبل انہیں فلڈ لائٹس میں پریکٹس کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔
انکا کہنا تھا کہ بھارت سے میچ رات کے وقت شیڈول ہونے کے باوجود انہیں پریکٹس کا موقع نہیں دیا گیا، نہیں معلوم ایسا کیوں ہو رہا ہے، بھارتی کھلاڑیوں کو دو مرتبہ فلڈ لائٹس میں پریکٹس کا موقع ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے کھلاڑی بھی رات کے وقت ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہے ہیں وہ جو چاہیں کر رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ہمارے پاس فلڈ لائٹس میں میچ کھیلنے کیلئے بنیادی ڈھانچہ ہی موجود نہیں اسکے باوجود ہمیں موقع فراہم نہیں کیا گیا، اس سب کے باوجود ہم اپنے ملک کیلئے لڑیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ ہمارے اکثر پلیئرز فلڈ لائٹس میں میچ کھیلنے کے عادی نہیں اور انہیں کبھی رات کے وقت پریکٹس کا موقع بھی نہیں ملا اور بھارت میں بھی ہمیں موقع فراہم نہیں کیا گیا۔




