پیر, جولائی 28, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچینی نائب وزیراعظم کا اجملہ حقوق پر اعلیٰ معیارکے بیلٹ اینڈ روڈ...

چینی نائب وزیراعظم کا اجملہ حقوق پر اعلیٰ معیارکے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون پر زور

بیجنگ: چین کےنائب وزیراعظم ڈینگ شوئے شیانگ نے کہا ہے کہ چین املاک دانش(آئی پی)کی ترقی کو فروغ دینے اور اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں آئی پی کی مزید قوت شامل کرنے کے لئے تمام فریقین کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈینگ نے یہ بات بیجنگ میں املاک دانش پر تیسری بیلٹ اینڈ روڈ اعلیٰ سطح کی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی آئی پی تخلیق میں تعاون ، بین الاقوامی سائنس و ٹیکنالوجی تعاون اقدامات کا بہتر طریقے سے نفاذ ، ڈیٹا اور معلومات کے وسائل کے اشتراک کو آگے بڑھانا اور آئی پی کی تشخیص کا معیار اور کارکردگی بہتر بنانے کی کوششیں کرنا چاہئے۔

چینی نائب وزیراعظم ڈینگ نے بڑے پیمانے پر آئی پی تحفظ کے نفاذ ، قانون کے تحت مختلف نوعیت کی خلاف ورزی کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے،بڑے پیمانے پر جغرافیائی انتباہ کی باہمی شناخت اور تحفظ کو فروغ ، ڈیٹا اور ای کامرس میں آئی پی تحفظ کے فروغ اور ایجادات کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے سے متعلق مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

انہوں نے پیٹنٹ، ٹریڈ مارکس، جغرافیائی انتباہ اور حقوق دانش کے موثر استعمال کے فروغ سے متعلق تعاون پر روشنی ڈالی تاکہ ایک جدید معیشت اور نئی معیار کی پیداواری قوتوں کی ترقی میں معاونت کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ چین موثر عالمی آئی پی حکمرانی کے فروغ،حقیقی کثیر الجہتی کی پیروی کرنے اور عالمی آئی پی  نظام کو منصفانہ اور زیادہ معقول انداز میں ترقی کرنے کی ترغیب دینے کے لئے پرعزم ہے۔

افتتاحی تقریب سے قبل چینی نائب وزیراعظم نے غیر ملکی مہمانوں سے ملاقات کی جن میں ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈیرن تانگ بھی شامل تھے۔

اس کانفرنس کا موضوع تھا ” کھلا پن ، تعاون، ترقی اور باہمی فائدے”۔کانفرنس میں تقریباً 450 افراد شریک ہوئے جن میں حکام، صنعت کے پیشہ ور افراد، اسکالرز اور متعلقہ عالمی تنظیموں کے نمائندے شامل تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!