امریکا نے کہا ہے کہ حزب اللہ کی سرنگوں کا خاتمہ لبنان کے استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمان کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ غیر سرکاری عناصر کی جانب سے گولہ بارود، میزائل اور خودکش ڈرون طیارے ذخیرہ کرنے کیلئے استعمال ہونیوالی سرنگوں کو ختم کرنا لبنان اور پورے خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا، یہ کامیابی لبنانی فوج کے پیشہ ورانہ کام کی عکاس ہے۔
انہوں نے امریکہ کی قیادت میں کام کرنیوالی اس مکینیکل ٹیم کے کردار کی بھی تعریف کی جو اسرائیل اور لبنان کے درمیان طے پانیوالے وعدوں پر عملدرآمد میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ یہ کوششیں سکیورٹی خطرات کو کم کرنے اور علاقائی استحکام کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔




