جمعرات, فروری 12, 2026
پاکستانوزیراعظم نے سولر بارے نئے نیپرا ریگولیشنز اجراء کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم نے سولر بارے نئے نیپرا ریگولیشنز اجراء کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے سولر کے حوالے سے نئے نیپرا ریگولیشنز کے اجراء کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ پاور ڈویژن نیپرا کو سولر کے موجودہ صارفین کے کنٹریکٹ کے تحفظ کے حوالے سے فورا نظر ثانی کی اپیل دائر کرے تاکہ موجودہ کنٹریکٹس کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سولر سے مستفید ہونیوالے 4لاکھ 66ہزار صارفین کا بوجھ 3کروڑ 76لاکھ سے زائد صرف نیشنل گرڈ سے بجلی استعمال کرنیوالے صارفین پر نہ پڑے، اس حوالے سے پاور ڈویژن جامع لائحہ عمل تشکیل دے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیپرا کی جانب سے نئے ریگیولیشنز کے اجرا پر بلایا گیا اعلیٰ سطح خصوصی اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد خان چیمہ، عطااللہ تارڑ، علی پرویز ملک، سردار اویس خان لغاری، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، مشیر نجکاری محمد علی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!