اسپین کے شمال مشرقی شہر بارسلونا میں ہفتے کے روز ہزاروں افراد گھوڑے کے چینی سال کی آمد کا جشن منانے اکٹھے ہوئے۔
ہفتہ اور اتوار کو منعقد ہونے والی ان تقریبات کا آغاز ایک رنگا رنگ پریڈ سے ہوا جس میں مقامی لوک گروپس اور 60 سے زائد چینی ثقافتی تنظیموں نے شرکت کی۔
مقامی وقت کے مطابق چین کے قونصل جنرل مینگ یوہونگ نے بارسلونا کے ڈپٹی میئر جورڈی والس کے ہمراہ صبح 11 بجے گونگ بجا کر پروگرام کا آغاز کیا۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (کیٹلن): جورڈی ویلس، ڈپٹی میئر، بارسلونا
"بارسلونا میں چینی کمیونٹی بڑی اہمیت رکھتی ہے۔ ہمارے ان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔ اگرچہ نیا چینی سال اب ایک عالمی روایت بن چکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بارسلونا شہر میں ان کے ساتھ مل کر جشن منانا میرے خیال میں واقعی ایک شاندار بات ہے۔”
روایتی چینی ڈریگن رقص کے ساتھ مقامی ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرنے والے لوک گروپس نے بھی پرفارم کیا۔ اس طرح ثقافتوں کے درمیان ہم آہنگی کا ایک دلکش منظر دیکھنے کو ملا۔
دونوں کمیونٹیز کے شرکاء کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر ہونے والی تقریبات اور عوامی ثقافت لوگوں کو قریب لانے اور سماجی رشتوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (کیٹلن): ماریا روزا آران، سربراہ، مقامی لوک ثقافت گروپ
"میرے خیال میں عوامی ثقافت اور سڑکوں پر نکل کر جشن منانا دونوں ثقافتوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر شخص سماج کا حصہ بنے اور یہ ایک سب سے بہترین طریقہ ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (کیٹلن): ایلوئی پالمیرو، نمائندہ، مقامی لوک ثقافت گروپ
"ہم یہاں نئے چینی سال کا جشن منانے اور دونوں ثقافتوں کو قریب لانے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ چین کی ثقافت اور چینی کمیونٹی اس شہر کا ایک اہم حصہ ہیں۔”
منتظمین میں ہواشِنگ آرٹسٹس ایسوسی ایشن، کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ فاؤنڈیشن بارسلونا اور کاسا ایشیا جیسے متعدد چینی ثقافتی ادارے شامل تھے جن کا مشترکہ مقصد ثقافتی مکالمے اور باہمی تفہیم کو فروغ دینا ہے۔
بارسلونا، اسپین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
بارسلونا میں شہریوں نے نئے چینی سال کا جشن منایا
ہفتہ اور اتوار کو منعقدہ تقریبات رنگا رنگ پریڈ سے شروع ہوئیں
پریڈ میں مقامی لوک گروپس اور 60 سے زائد چینی تنظیموں کے شرکت کی
چینی قونصل جنرل نے صبح 11 بجے گونگ بجا کر پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا
بارسلونا کے ڈپٹی میئر جورڈی والس بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے
روایتی چینی رقص ڈریگن اور مقامی لوک پرفارمنس نے محفل کی رونق بڑھائی
شرکاء نےعوامی تقریبات کو سماجی رشتوں کی مضبوطی کا ذریعہ قرار دیا
ماریا روزا آران کے مطابق ہر شخص کو کمیونٹی کا حصہ بننا چاہئے
ایلوئی پالمیرو نے دونوں ثقافتوں کو قریب لانے کی اہمیت پر بات کی
چینی ثقافتی ادارے تہذیبی مکالمے اور باہمی تفہیم کے فروغ کے لئے سرگرم عمل ہیں




