جمعرات, فروری 12, 2026
تازہ ترینچین کی فلپائن کو سمندر میں سیاسی ساز باز اور خود ساختہ...

چین کی فلپائن کو سمندر میں سیاسی ساز باز اور خود ساختہ ڈرامے بند کرنے کی تاکید

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے فلپائن پر زور دیا ہے کہ وہ سمندر میں بے اصول سیاسی ساز باز اور خود ساختہ ڈرامے بازی بند کرے۔

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے یہ بات فلپائن کے کوسٹ گارڈ کی جانب سے چین کے ہوانگ یان ڈاؤ کے قریب خودمختار حقوق اور ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ کے نام پر جہازوں اور طیاروں کی تعیناتی کے جواب میں کہی۔

جیانگ بن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہوانگ یان ڈاؤ چین کا حصہ ہے اور یہ کبھی بھی فلپائن کی حدود میں شامل نہیں رہا۔

جیانگ نے اس بات پر زور دیا کہ فلپائن کے بعض محکموں نے معصوم ماہی گیروں کو دھوکہ دے کر اشتعال انگیز کارروائیوں پر اکسایا جو کہ ماہی گیروں کے روزگار، فلاح و بہبود اور حتیٰ کہ ان کی جانوں کی پرواہ نہ کرنے کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین قانون کے مطابق ہوانگ یان ڈاؤ اور اس کے ملحقہ پانیوں پر اپنی خودمختاری اور دائرہ اختیار برقرار رکھے گا اور اپنی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق و مفادات کا بھرپور دفاع کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!