جمعرات, فروری 12, 2026
انٹرٹینمنٹلڑکیاں سوشل میڈیا پر قدم رکھتے وقت محتاط رہیں، اریکا حق

لڑکیاں سوشل میڈیا پر قدم رکھتے وقت محتاط رہیں، اریکا حق

پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اریکا حق نے سوشل میڈیا پر انفلوئنسر بننے کی خواہشمند لڑکیوں کو درپیش خطرات سے خبردار تے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر قدم رکھتے وقت محتاط رہیں، اپنی پرائیویسی کا خیال رکھیں اور شہرت کے حصول کیلئے ایسے راستے اختیار نہ کریں جو بعد میں ان کیلئے مسائل پیدا کریں۔

ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ شہرت حاصل کرنے کی دوڑ میں بعض لڑکیاں حد سے آگے چلی جاتی ہیں اور توجہ حاصل کرنے کیلئے اپنی نجی یا متنازع ویڈیوز دانستہ طور پر سامنے لے آتی ہیں۔

اریکا حق نے بتایا کہ ماضی میں جوڑی یا کپل ویڈیوز بنانے کا رجحان عام تھا جس کے ذریعے کئی لوگ مشہور ہوئے تاہم جب یہ ٹرینڈ ختم ہوا تو کچھ افراد نے دوبارہ شہرت حاصل کرنے کیلئے متنازع راستے اختیار کرنا شروع کر دئیے، یہ رویہ ہر کسی میں نہیں پایا جاتا لیکن ایسے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی حدود کا خیال رکھا اور شہرت کیلئے کبھی اپنی نجی زندگی کو استعمال نہیں کیا، سوشل میڈیا پر کامیابی کیلئے کردار اور وقار کو برقرار رکھنا بے حد ضروری ہے، ورنہ وقتی شہرت بعد میں مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا کے منفی پہلوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن تنقید، ٹرولنگ اور نامناسب تبصرے ذہنی دباﺅ کا باعث بنتے ہیں۔

اریکا نے اعتراف کیا کہ وہ بھی ایک وقت میں ذہنی دباﺅ اور ڈپریشن کا شکار رہیں، تاہم خاندان اور قریبی دوستوں کی مدد سے اس مشکل مرحلے سے باہر نکل آئیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!