امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کیساتھ جاری بات چیت میں کوئی معاہدہ نہ ہوا تو امریکا مشرق وسطی میں اضافی فوجی طاقت تعینات کر سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایسی صورتحال میں امریکا کو سخت اور فیصلہ کن اقدامات اٹھانا ہونگے۔
امریکی ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر مشاورت کی جا رہی ہے جس کے تحت خطے میں ایک اور ائیرکرافٹ کیریئر سٹرائیک گروپ تعینات کیا جا سکتا ہے، اس وقت مشرق وسطی میں یو ایس ایس ابراہم لنکن اور اسکا مکمل سٹرائیک گروپ موجود ہے جس میں جدید جنگی طیارے، ٹوماہاک میزائل اور دیگر بحری جہاز شامل ہیں۔




