جمعرات, فروری 12, 2026
تازہ ترینچین کے 76 سائنسی جرائد نے عالمی سطح پر اعلیٰ درجہ بندی...

چین کے 76 سائنسی جرائد نے عالمی سطح پر اعلیٰ درجہ بندی حاصل کر لی

بیجنگ (شِنہوا) چین کے 76 سائنسی جرائد نے عالمی سطح پر اعلیٰ درجہ بندی حاصل کر لی ہے۔ چائنہ ایسوسی ایشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جاری کردہ سائنسی و تکنیکی جرائد کے ورلڈ جرنل کلاؤٹ
انڈیکس (ڈبلیو جے سی آئی) 2025 کے مطابق یہ 76 جرائد اپنے شعبوں میں دنیا کے 5 فیصد اعلیٰ جرائد میں شامل ہیں جو چینی سائنسی و تکنیکی جرائد کے بین الاقوامی اثر و رسوخ میں مسلسل اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

2025 کے انڈیکس میں چین کے ایک ہزار 906 سائنسی اور تکنیکی جرائد شامل ہیں جو 2020 کے ایڈیشن کے مقابلے میں 480 زیادہ ہیں۔ ان ایک ہزار 906 جرائد کی اوسط درجہ بندی دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے جو 2020 کے مقابلے میں پانچ درجے بہتر ہے۔

رپورٹ کے مطابق شعبہ جاتی درجہ بندی میں بھی نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ چینی جرائد نے 31 شعبوں میں مضبوط کارکردگی دکھائی جن میں جیالوجی اور انجینئرنگ بھی شامل ہیں جہاں ہر شعبے میں 10 سے زائد جرائد پہلے 50 فیصد کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔

ڈبلیو جے سی آئی رپورٹ 2020 سے ہر سال جاری کی جا رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!