منگل, فروری 10, 2026
پاکستاناسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کا غیر رجسٹرڈ طبی اداروں کیخلاف کارروائی...

اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کا غیر رجسٹرڈ طبی اداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ، ڈیفالٹرز کی فہرست جاری

اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر اداروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر اداروں کو آخری وارننگ دیتے ہوئے 15دن میں مکمل کوائف جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مقررہ وقت میں رجسٹریشن نہ کروانیوالے اداروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اتھارٹی کے مطابق آئی ایچ آر اے ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کے بغیر طبی پریکٹس جاری رکھنا غیر قانونی ہے، عدم تعمیل کی صورت میں رجسٹریشن کی معطلی اور کلینکس سیل کئے جائینگے، قانونی تقاضے پورے نہ کرنے والے طبی مراکز مکمل بند بھی کئے جا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایچ آر اے نے دستاویزات کی کمی، فیس جمع نہ کروانیوالے طبی مراکز کی فہرست ویب سائٹ پر بھی جاری کردی ہے ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!