منگل, فروری 10, 2026
تازہ ترینسری لنکن بیٹسمین کا بھارتی کرکٹرز کے بلوں سے متعلق متنازع دعویٰ

سری لنکن بیٹسمین کا بھارتی کرکٹرز کے بلوں سے متعلق متنازع دعویٰ

سری لنکن بیٹسمین نے بھارتی کرکٹرز کے بلوں سے متعلق ایک متنازع دعویٰ کیا ہے، غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں بھانوکا راجاپکسا نے دعویٰ کیا کہ بھارتی کھلاڑیوں کے بلے دیگر کھلاڑیوں کے بلوں سے مختلف ہوتے ہیں، بھارتی کھلاڑی ایسے بلے استعمال کر رہے ہیں جو عام مارکیٹ میں دستیاب بہترین بلوں سے بھی کہیں زیادہ طاقتور ہیں۔

راجاپکسا کا کہنا تھا کہ جب گیند ان بلوں سے ٹکراتی ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے بلے پر ربڑ کی کوئی خاص تہہ لگی ہو، جو اضافی پاور پیدا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بلے عام کھلاڑیوں کیلئے خریدنا ممکن نہیں اور کرکٹ حلقوں میں یہ بات سب جانتے ہیں کہ چند مخصوص کھلاڑیوں کو ہی یہ سہولت حاصل ہے۔

راجاپکسا کے مطابق یہی وجہ ہے کہ بھارتی بلے باز کم محنت میں بڑے شاٹس کھیلنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

انکے اس بیان کے بعد کرکٹ شائقین اور ماہرین میں بحث شروع ہو گئی ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ یا کسی بھارتی کھلاڑی کی جانب سے تاحال اس دعوے پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!