بیجنگ (شِنہوا) چین میں بہار تہوار کے سفری رش کے پہلے ہفتے کے دوران 1.4 ارب سے زائد بین العلاقائی سفری دورے ریکارڈ کئے گئے۔
وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق 2 سے 8 فروری کے دوران سڑک کے ذریعے سفری دورے 1.3 ارب سے زائد رہے جبکہ ریلوے کے ذریعے 8 کروڑ 60 لاکھ سے زائد سفری دورے ہوئے۔ بحری راستوں کے ذریعے سفری دورے 49 لاکھ سے تجاوز کر گئے جبکہ سول ایوی ایشن کے ذریعے ایک کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ سفری دورے ہوچکے ہیں۔
اتوار کو جو کہ سفری رش کا ساتواں دن تھا، بین العلاقائی سفری دورے مجموعی طور پر 22 کروڑ 77 لاکھ 10 ہزار ریکارڈ کئے گئے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.3 فیصد زائد ہیں۔
بہار کا تہوار جسے نیا چینی سال بھی کہا جاتا ہے، اس سال 17 فروری کو آرہا ہے اور سرکاری تعطیلات 9 دن تک جاری رہیں گی۔ سالانہ سفر کا یہ رش، جسے "چھون یون” کہا جاتا ہے، دنیا کی سب سے بڑی انسانی نقل مکانی کے طور پر جانا جاتا ہے۔
اس سال 2 فروری سے 13 مارچ تک کے 40 روزہ عرصے میں ریکارڈ 9.5 ارب بین العلاقائی سفری دوروں کی توقع ہے۔




