جیو چھوآن: چین کے ملکی ساختہ دوبارہ استعمال کے قابل راکٹ ژوچھیو-3 نے بدھ کوملک کے شمالی مغرب میں واقع جیو چھوآن کےسیٹلائٹ لانچ سنٹر سے 10 کلومیٹر عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ فلائٹ کا آزمائشی تجربہ مکمل کرلیا۔
راکٹ تیارکرنے والی ملک کی نجی کمپنی لینڈ اسپیس کے مطابق، یہ ملک کے تجارتی خلائی شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے، جو مستقبل میں اعلیٰ صلاحیت، کم لاگت دوبارہ استعمال کے قابل خلائی لانچزکے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ٹیسٹ کے طریقہ کار میں راکٹ کے اوپر اٹھنے، انجن کی بندش، پاور آف گلائیڈ، دوران پروازانجن کو ری اسٹارٹ کرنے اور معمول کی لینڈنگ شامل تھی ، جس میں کارکردگی کے تمام اشارے متوقع ڈیزائن کے مطابق رہے۔
مائع آکسیجن میتھین ایندھن کے ساتھ یہ ٹیسٹ راکٹ سنگل سٹیج پر مشتمل ہے، جس کا قطر 3.35 میٹر اور لمبائی 18.3 میٹر ہے۔
