ہانگ کانگ: ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر)کی حکومت نے امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے نام نہاد ہانگ کانگ اکنامک اینڈ ٹریڈ آفس سرٹیفیکیشن ایکٹ کے ذریعے ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے تحفظ سے متعلقہ قوانین کی توہین کرنے اورہانگ کانگ میں انسانی حقوق کے حوالے سے الزام تراشی کی سخت مذمت کی ہے۔
ایچ کے ایس اے آر حکومت کے ترجمان نے بدھ کو کہا کہ یہ نام نہاد ایکٹ خود فریبی کی ایک شکل اور دوہرا معیار ہے۔ امریکہ میں قومی سلامتی کی سخت ترین قانون سازی کے باوجود، اس ایکٹ کے ذریعے بدنیتی سے ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے نفاذ اور قومی سلامتی کے تحفظ کے آرڈیننس کے منصفانہ اور جائز مقاصد کے خلاف الزام تراشی کی گئی ہے۔
ترجمان نے مزید کہاکہ اس ایکٹ میں قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ایچ کے ایس اے آر کی آئینی ذمہ داریوں اوربنیادی حقوق کو بھی نظر انداز کیا گیا اس حقیقت کو جھٹلایا گیا کہ انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کو ایچ کے ایس اے آر حکومت کے قانون کے مطابق مناسب تحفظ فراہم کیا گیا ہے،یہ ہانگ کانگ کے امور میں ایک سنگین مداخلت ہے۔
