منگل, فروری 10, 2026
تازہ ترینیوننان کے اسکینگ ریزارٹ پر برفانی سیاحت کے شوقین جنوب مشرقی ایشیائی...

یوننان کے اسکینگ ریزارٹ پر برفانی سیاحت کے شوقین جنوب مشرقی ایشیائی سیاحوں کا رش

چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان میں واقع اسکینگ ریزارٹ ’’ڈاہائی چاؤ ماؤنٹین‘‘ جنوب مشرقی ایشیائی سیاحوں کے لئے تیزی سے ایک پرکشش مقام بنتا جا رہا ہے۔

یہ اسکینگ ریزارٹ 3 ہزار میٹر سے زائد بلندی پر واقع ہے اور منفرد آب و ہوا رکھتا ہے۔ برفانی موسم یہاں 100 دن سے زیادہ رہتا ہے۔

یہاں کی قدرتی برف اور بہترین برفانی وسائل اسے سرمائی کھیلوں میں فطری برتری دیتے ہیں

ساؤنڈ بائٹ 1 (ویتنامی): ویتنام سے آئی سیاح

"یہ برفانی سیاحت کا میرا پہلا تجربہ ہے۔ ڈاہائی چاؤ ماؤنٹین بہت خوبصورت ہے۔ گرمیوں میں گھاس سبز ہونے یا سردیوں میں زیادہ برف پڑنے پر میں دوبارہ یہاں آ کر کھیلوں گی۔ اسکینگ کرنا میرے لئے تھوڑا مشکل تھا تاہم لوگوں نے میری مدد کی جس پر میں اُن کا بہت شکر گزار ہوں۔”

ریزارٹ نے جنوب مشرقی ایشیا کے بعض ممالک کی ٹریول ایجنسیوں کے ساتھ شراکت داری بھی قائم کی ہے تاکہ سیاحوں کو خصوصی سفری پیکجز اور خدمات فراہم کی جا سکیں۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (تھائی): تھائی لینڈ سے آیا ہوا سیاح

"میں برف دیکھنے  پہلی بار چین آیا ہوں اور یہ واقعی شاندار ہے۔ یہاں کا درجۂ حرارت خاصا کم ہے اور  ایسا تجربہ مجھے پہلے کبھی  نہیں ہوا۔

تھائی لینڈ میں فو تھاپ بویک ماؤنٹین پر بھی کم سے کم درجۂ حرارت صرف 12 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ یہاں نہ صرف میں برف دیکھ سکتا ہوں بلکہ خوشگوار سرد موسم سے بھی لطف اٹھا رہا ہوں۔ موسم بہت اچھاہے اور یہ مجھے پسند ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): گو جیان چیانگ، رکن، داہائیکاؤ ااسکینگ ریزارٹ عملہ

"رواں برس دیگر صوبوں اور پڑوسی ممالک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا۔ تھائی لینڈ، میانمار، ویتنام اور سنگاپور سے آنے والے سیاح 10 ہزار سے زیادہ ہیں۔”

کونمنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

یوننان کے ڈاہائی چاؤ ماؤنٹین اسکینگ ریزارٹ میں سیاحوں کا رش

یہ اسکینگ ریزارٹ 3 ہزار میٹر سے زائد بلندی پر واقع ہے

ڈاہائی چاؤ کا برفانی موسم 100 دن سے زیادہ برقرار رہتا ہے

قدرتی برف اور بہترین وسائل نے اسے سرمائی کھیلوں میں برتری دی

ٹریول ایجنسیوں نے جنوب مشرقی ایشیائی سیاحوں کے لئےخصوصی پیکجز  متعارف کرائے

ویتنامی سیاح نے مقامی لوگوں کے مدد کرنے کے جذبے کو سراہا

تھائی سیاح نے کم درجہ حرارت اور خوشگوار موسم کو یادگار تجربہ قرار دیا

تھائی لینڈ، ویتنام، میانمار اور سنگاپور سے 10 ہزار سے زائد سیاح آئے ہیں

سیاح برف دیکھنے اور سرد موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں

کچھ سیاح موسم کے لحاظ سے دوبارہ آنے کا ارادہ رکھتے ہیں

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!