منگل, فروری 10, 2026
پاکستاناسلام آباد بم دھماکے پر چینی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے...

اسلام آباد بم دھماکے پر چینی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے تعزیت

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اسلام آباد میں ہونے والے ہلاکت خیز دھماکے پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں وانگ یی نے کہا کہ وہ دھماکے میں جانی نقصان کی خبر سن کر شدید صدمے میں ہیں اور چین اس حملے کی سخت مذمت کرتا ہے۔

وانگ یی، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے کہا کہ چینی حکومت اور عوام متاثرین کے غم میں شریک ہیں اور زخمیوں اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد، قومی سلامتی، استحکام اور عوام کے تحفظ کے لئے پاکستان کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!