منگل, فروری 10, 2026
انٹرنیشنلروس پر کسی بھی یورپی حملے کا “مکمل فوجی جواب” دیا جائے...

روس پر کسی بھی یورپی حملے کا “مکمل فوجی جواب” دیا جائے گا، روسی وزیرخارجہ

ماسکو (شِنہوا)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ یورپ کی جانب سے کسی بھی حملے کی صورت میں روس اپنے پاس موجود تمام دستیاب ذرائع سے جواب دے گا۔

این ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو میں لاوروف نے واضح کیا کہ اگر یورپ ہمارے خلاف جنگ کی تیاری کی اپنی دھمکیوں پر عملدرآمد کرتا ہے اور روسی فیڈریشن پر حملہ کرتا ہے تو صدر کہہ چکے ہیں کہ یہ ہماری طرف سے کوئی خصوصی فوجی آپریشن نہیں ہوگا بلکہ یہ ایک مکمل فوجی جواب ہوگا جس میں ہمارے اختیار میں موجود تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے، جیسا کہ اس معاملے پر دستوری دستاویزات میں بیان کیا گیا ہے۔

20 جنوری کو ایک سالانہ پریس کانفرنس کے دوران لاوروف نے کہا تھا کہ روس یوکرین بحران کا سفارتی حل تلاش کرنے کے لئے پرعزم ہے تاہم انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک نے امن معاہدوں تک پہنچنے کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لئے جان بوجھ کر اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں نے یوکرین بحران کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی اور وہ اس حوالے سے امن معاہدے کرنے کے خواہش مند نہیں تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی شخصیات کے بیانات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ سنجیدگی سے روس کے ساتھ جنگ کی تیاری کر رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!