بھارت کے نامور گلوکار اریجیت سنگھ نے پلے بیک گانے سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے ایک ہفتے بعد ہی کولکتہ میں انوشکا شنکر کیساتھ پرفارم کیا، ریٹائرمنٹ کا اعلان کے بعد پہلی بار پرفارمنس کے دوران گلوکار نے اعتراف کیا وہ کافی نروس تھے لیکن شائقین کی جانب سے تالیوں کے ذریعے حوصلہ افزائی نے انہیں فوراً پرسکون کر دیا۔
ارِیجیت سنگھ نے سیتار کی ماہر انوشکا شنکر اور پرکشنسٹ بیکرام گھوش کیساتھ ملکر یادگار 20منٹ کی پرفارمنس دی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایک وائرل ویڈیو میں جب انوشکا نے اریجیت کو سٹیج پر مدعو کیا تو انہوں نے شائقین سے عاجزی کیساتھ مخاطب ہو کر کہا میں بہت نروس ہوں، مجھے یہاں بلانے کیلئے شکریہ، شام کا سب سے نمایاں لمحہ اسوقت آیا جب تینوں نے ملکر مایا بھورا رات پیش کیا جو ایک بنگالی کمپوزیشن ہے جسے عظیم پندت روی شنکر نے ترتیب دیا تھا۔
پرفارمنس کے بارے میں عکاسی کرتے ہوئے انوشکا نے انسٹاگرام پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
انکا کہنا تھا کہ میرے لئے یہ عظیم لمحہ تھا کہ اریجیت سنگھ میرے والد کے بنگالی گانے کو زندہ کر رہے تھے، یہ واقعی یہ ایک یادگار لمحہ تھا۔




