معروف ہدایتکار عاصم رضا کی صاحبزادی اور سابق صدر پاکستان و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف مرحوم کی نواسی مریم رضا کی شادی کی تقریبات کراچی میں نہایت دھوم دھام سے منعقد ہوئیں جن میں شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
اس پررونق شادی میں ماہرہ خان، زارا نور عباس، شہریار منور اور کئی بڑے نام ایک ساتھ نظر آئے، دیگر تقریبات میں وہاج علی، یمنی زیدی اور فواد خان کی شرکت نے بھی محفل کو چار چاند لگا دئیے، مہندی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں ستاروں کی چمک دمک نمایاں دکھائی دے رہی ہے، تقریب میں ماہرہ خان اور شہریار منور نے فلمی انداز میں ڈانس کر کے حاضرین کے دل جیت لئے، دونوں کی کیمسٹری اور ہم آہنگی نے سٹیج پر سماں باندھ دیا، تمام ستارے اپنے جیون ساتھیوں کے ہمراہ خوش گوار موڈ میں دکھائی دئیے اور رنگا رنگ موسیقی پر خوب رقص کیا۔
عاصم رضا کی صاحبزادی کی شادی شوبز انڈسٹری کیلئے بھی ایک یادگار ایونٹ بن گئی جس کی جھلکیاں مداحوں میں خوب مقبول ہو رہی ہیں۔




