اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلایرانی صدرمسعود پزشکیان پہلے غیرملکی دورے پربغداد پہنچ گئے

ایرانی صدرمسعود پزشکیان پہلے غیرملکی دورے پربغداد پہنچ گئے

بغداد: ایرانی صدرمسعود پزشکیان اپنے پہلے سرکاری غیرملکی دورے پربغداد پہنچ گئے ہیں۔

صدر کے میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق عراقی وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی نے بدھ کو بغداد کے ہوائی اڈے پر ایرانی صدر اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ دونوں رہنما علاقائی اور غزہ کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔

بیان کے مطابق ملاقات میں اقتصادی اور سیکورٹی تعاون کوفروغ دینے پر تبادلہ خیال  اور مختلف شعبوں میں مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط  کیے جائیں گے۔ ان میں ٹیکس تعاون، زراعت، قدرتی وسائل، مواصلات، سماجی تحفظ، نوجوانان و کھیل، تعلیم، سیاحت اور ثقافتی تبادلے شامل ہیں۔

دورے کے دوران ایرانی صدر  اپنے عراقی ہم منصب عبداللطیف راشد اور پارلیمنٹ کے قائم مقام اسپیکر محسن المندالوی سمیت اہم عراقی رہنماؤں سے  بھی ملاقات کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!