بیجنگ: چین نے کہاہے کہ وہ ہانگ کانگ سے متعلقہ معاملات میں اثر انداز ہونےاور ہانگ کانگ کی ترقی پر دباو ڈالنے کی امریکی کوششوں سے سخت غیر مطمئن اوران کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہاربدھ کو باقاعدہ پریس کانفرنس میں امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے "ہانگ کانگ اکنامک اینڈ ٹریڈ آفس سرٹیفیکیشن ایکٹ” ( ایچ کے ای ٹی او)کی منظوری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔
ماؤ نے کہا کہ ایچ کے ای ٹی او ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کی طرف سے قائم ایک بیرون ملک اقتصادی وتجارتی تنظیم ہے اور اس کے کامیاب اقدامات ہانگ کانگ اور متعلقہ ممالک اور خطوں کے درمیان یکساں مفاد پر مبنی اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے سازگار ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اس بل کے ذریعے اقتصادی وتجارتی تعاون کو سیاست زدہ کیا گیا،ہانگ کانگ کے بیرون ملک اداروں کو جان بوجھ کر بدنام کیا گیاجو بہت بری نوعیت کا ہے۔
