پیر, فروری 9, 2026
انٹرٹینمنٹقاہرہ میں "گھوڑے کا سال " منانے کی تقریبات میں ثقافتی امتزاج...

قاہرہ میں "گھوڑے کا سال ” منانے کی تقریبات میں ثقافتی امتزاج کی عکاسی

قاہرہ (شِنہوا) قاہرہ کے سوئس کلب نے چینی بہار تہوار 2026 منانے کی تقریب کی میزبانی کی۔  کھانوں، فنون اور روایتی فنکارانہ مظاہروں  کے ذریعے گھوڑے کے سال کا استقبال کیا گیا، جس میں ایک ہزار کے قریب مصری شہریوں اور 200 سے زیادہ چینی باشندوں نے شرکت کی۔

تقریب کا اہتمام بیت الحکمہ گروپ نے کیا تھا، جس میں میل ملاپ کے ثقافتی مراکز کے ذریعے چینی اور مصری روایات کا امتزاج دیکھنے کو ملا، جہاں شرکاء نے خطاطی، کاغذی نقش تراشی اور فانوس سازی کا تجربہ کیا، کھانوں کے سٹالز پر روایتی چینی پکوان پیش کئے گئے۔

چینی زبان کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ نے لوک موسیقی اور مختصر تھیٹر ڈرامے پیش کئے،جس نے تقریب میں مزید رنگ بھر دئیے۔

بیت الحکمہ کے چیئرمین احمد السعید نے کہا کہ یہ اجتماع دو عظیم تہذیبوں کے درمیان ایک زندہ مکالمہ ہے اور اسے مصریوں کے لئے چینی ثقافت کی قدردانی کے اظہار کا ایک موقع قرار دیا۔

مصر-چین دوستی ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین علی الحفنی نے کہا کہ انہیں مصر میں مقیم چینی برادری کے ساتھ مل کر جشن منانے پر خوشی ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر دیرینہ تعلقات کو اجاگر کیا، جن کی جڑیں شاہراہ ریشم کے دور تک جاتی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!