سپریم کورٹ نے ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کیخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر 3 رکنی بینچ تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں تک کیلئے ملتوی کردی۔
پیر کو سپریم کورٹ میں دو رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔
جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس کی کیا پوزیشن ہے؟ جس پر وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ یہ کیس اس وقت لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔
عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد کارروائی موخر کرتے ہوئے 3 رکنی بینچ تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی ۔




