پیر, فروری 9, 2026
انٹرٹینمنٹچین نے تھیٹر آرٹس کی بحال کے لئے عملی منصوبہ جاری کر...

چین نے تھیٹر آرٹس کی بحال کے لئے عملی منصوبہ جاری کر دیا

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے 2026 سے آئندہ 3 سال کے دوران تھیٹر آرٹس کی وراثت اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک عملی منصوبہ جاری کیا ہے۔

منصوبے کے مطابق تھیٹر میں جدت اور تخلیقی صلاحیتوں کو متحرک کرنے، تخلیقات کے معیار میں نمایاں بہتری لانے اور تھیٹر کے اعلیٰ درجے کے فن پاروں کی ایک نئی کھیپ تیار کرنے کی کوششیں کی جائیں گی۔

اس منصوبے کا مقصد تھیٹر کے پیشہ ور افراد کی صفوں کو وسعت دینا ہے تاکہ باصلاحیت نوجوان رہنماؤں کی ایک مستحکم اور مسلسل ابھرتی ہوئی نسل سامنے آ سکے۔

منصوبے میں تھیٹر تخلیقات کی معاونت، رہنمائی اور ہم آہنگی کے لئے ایک موثر نظام کے قیام پر زور دینے ساتھ ساتھ صنعتی نظام میں نمایاں بہتری لانے کی بات کی گئی ہے۔

عملی منصوبے میں تھیٹر گروپس کی ترقی کی حمایت، پیداوار کی جانچ اور مالی معاونت کی افادیت میں اضافہ، تھیٹر آرٹس کی وراثت کو مضبوط بنانے اور عوامی رسائی کو فروغ دینے جیسے اقدامات کی وضاحت کی گئی ہے۔

یہ منصوبہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے تشہیری شعبے، وزارت تعلیم، وزارت خزانہ، وزارت ثقافت و سیاحت اور چائنہ فیڈریشن آف لٹریری اینڈ آرٹ سرکلز کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!