پیر, فروری 9, 2026
انٹرنیشنلنائیجیریا میں ٹرک کے حادثے میں 30 افراد ہلاک

نائیجیریا میں ٹرک کے حادثے میں 30 افراد ہلاک

ابوجا (شِنہوا) نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست کانو میں ٹرک کے حادثے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے، ٹرک میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔

حادثے میں کئی دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ کانو ریاست کے گورنر کے ترجمان باتور دواکن-طوفہ نے شِنہوا کو فون پر بتایا کہ ٹرک گیزاوا کے مقامی انتظامی علاقے کے گاؤں کوانار باردے میں ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک سے اتر کر حادثے کا شکار ہو گیا۔ انہوں کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران لاپرواہی برتنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

کانو ریاست کے گورنر ابا یوسف نے اس حادثے کو "افسوسناک” قرار دیا اور صحت کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ زندہ بچ جانے والوں کو مفت اور بروقت طبی خدمات فراہم کی جائیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!